پاک افغان سرحد پر کلیئرنس آپریشن میں مزید14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

پاک افغان سرحد پر کلیئرنس آپریشن میں مزید14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک
کیپشن: پاک افغان سرحد پر کلیئرنس آپریشن میں مزید14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

ویب ڈیسک:سکیورٹی فورسز کو پاک افغان سرحد پر کلیئرنس آپریشن پر بڑی کامیابی مل گئی۔ جہاں پر مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج جہنم واصل کردیے گئے۔ جس کے ساتھ ہی دو روز میں ہلاک خوارجیوں کی تعداد 47 ہوگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاک افغان سرحد کے ساتھ سمبازہ کے گردونواح میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوران آپریشن مزید 14 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کیا گیا، ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دو روزہ انسدادِ دراندازی آپریشن میں ہلاک خوارج کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں، فورسز پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنانےکے لیے عزم ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کر کے پاکستان میں داخل ہونے والے 33 دہشت گردوں کو بلوچستان کے علاقے ژوب میں کارروائی کے دوران ہلاک کیا تھا۔   

صدرمملکت کا زبردست خراج تحسین:

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ژوب میں 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز  کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے بیان میں صدر مملکت کا کہنا ہے کہ دو روز میں 47 دہشت گردوں کا صفایا سیکیورٹی فورسز کی ایک بڑی کامیابی ہے ۔دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Watch Live Public News