(ویب ڈیسک )آپریشن ردالفتنہ3 کےتحت بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں ،جس میں 15خوارج جہنم واصل کردیے گئے ہیں ۔
سیکیورٹی فورسز نے مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں خوارج کے خلاف متعدد کارروائیاں کیں۔ جس کے نتیجے میں 15 خوارج جہنم واصل ہوئے جبکہ خوارج کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسزکی مؤثر کارروائیوں کے باعث خوارج کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا اوران کی نقل وحرکت محدود کر دی گئی ہے۔
سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت اپنی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔