یوم آزادی : بلوچستان سے  حب الوطنی کا خوبصورت پیغام،وزیر اعظم نے ملی نغمے کی ویڈیو شیئر کردی

یوم آزادی : بلوچستان سے  حب الوطنی کا خوبصورت پیغام،وزیر اعظم نے ملی نغمے کی ویڈیو شیئر کردی

(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف  نے یوم آزادی کے موقع پر بلوچی زبان میں ملی نغمے کی ویدیو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کردی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا کہ جشن آزادی کے قریب آتے ہی بلوچستان میں بننے والے اس خوبصورت ملی نغمے کو دیکھ کر فخر محسوس ہوا۔

وزیراعظم  نے نغمے کے گائیک، ہدایت کار اور تمام فنکاروں کی تعریف کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے مادر وطن کے لئے ہماری محبت اور الفت کے جذبے کی بہترین عکاسی کی۔

Watch Live Public News