ویب ڈیسک: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کرپشن پر سیپشن سروے رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں کرپشن میں کمی اور شفافیت میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستانی عوام میں بدعنوانی کے تاثر میں واضح کمی آئی ہے۔
سروے کے نتائج میں پولیس بدعنوانی کے تاثر میں سرفہرست ہے، اس کے بعد ٹینڈر، پروکیورمنٹ، اور عدلیہ کا نمبر آتا ہے۔ بجلی و توانائی کا شعبہ چوتھے اور صحت کا شعبہ پانچویں نمبر پر ہے۔
این سی پی ایس 2025 کی رپورٹ کے اہم نکات:
66 فیصد پاکستانیوں نے بتایا کہ گزشتہ 12 ماہ میں کسی سرکاری کام کے لیے رشوت نہیں دی۔
60 فیصد نے حکومت کی معیشت کو مستحکم کرنے کی کوششوں سے اتفاق کیا۔
43 فیصد نے قوت خرید میں بہتری جبکہ 57 فیصد نے کمی کی شکایت کی۔
51 فیصد چاہتے ہیں کہ فلاحی ادارے عوام سے فیس نہ لیں، اور ٹیکس چھوٹ والی این جی اوز اور اسپتالوں کو بھی فیس نہ لینے کا مطالبہ کیا۔
یہ سروے 22 سے 29 ستمبر 2025 کے دوران کیا گیا اور عوامی تاثر کی عکاسی کرتا ہے، تاہم یہ کرپشن کی اصل شرح کا تعین نہیں کرتا۔