(ویب ڈیسک) علیمہ خان بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی ہیں ۔
علیمہ خان نے مختصر میڈیا ٹاک کی اور صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سےگریز کیا۔
صحافی نے علیمہ خان سے سوال کیا کہ کیا عمران خان نواز شریف اور زرداری کے ساتھ ہاتھ ملانے کا رہے ہیں،ایسی باتیں سامنے آرہی ہیں۔
علیمہ خان نے سوال سن کر نظر انداز کردیا،ادھر ادھر دیکھتی رہیں ۔
ایک کارکن نے کہا کہ وہ جواب نہیں دے رہیں،چھوڑ دیں۔