مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری شادی طے پاگئی

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری شادی طے پاگئی
کیپشن: مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری شادی طے پاگئی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے پا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق  شادی کی تقریبات دسمبر کے آخری ہفتے یا جنوری 2026 کے آغاز میں منعقد کرنے پر متفق ہو چکے ہیں۔ روایتی شادی کی تمام رسومات سادگی اور محدود پیمانے پر ادا کی جائیں گی، جبکہ صرف قریبی رشتہ داروں کو مدعو کیے جانے کا امکان ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق دونوں خاندانوں کی جانب سے اس سلسلے میں ایک خصوصی ایونٹ بھی منعقد کیا جا چکا ہے جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کی حتمی تاریخ کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

تاہم ابھی تک جنید صفدر کی دوسری شادی کس خاندان میں ہورہی ہے۔ اس حوالے سے ابھی تک خاندانی ذرائع نے کوئی خبر نہیں دی ہے۔

یاد رہے کہ مئی 2025 میں بھی یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ جنید صفدر کا رشتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی رشتہ داروں میں طے پا گیا ہے۔

جنید صفدر اور ان کی سابقہ اہلیہ عائشہ کا نکاح اگست 2021 میں لندن کے لینزبرو ہوٹل میں ہوا تھا جبکہ شادی کی تقریبات پاکستان میں منعقد ہوئیں۔ اکتوبر 2023 میں دونوں کی طلاق ہو گئی تھی۔ عائشہ معروف بزنس مین سیف الرحمان کی صاحبزادی ہیں جو اس وقت قطر میں مقیم ہیں۔

سیف الرحمان اور شریف خاندان کے درمیان دیرینہ تعلقات رہے ہیں۔ نواز شریف نے اپنے دوسرے دورِ حکومت میں سیف الرحمان کو قومی احتساب بیورو (نیب) کا چیئرمین بھی تعینات کیا تھا۔

Watch Live Public News