کے الیکٹرک صارفین کو فروری کے بلز میں بڑا ریلیف

کے الیکٹرک صارفین کو فروری کے بلز میں بڑا ریلیف
کے الیکٹرک صارفین کو فروری کے بلز میں بڑا ریلیف ملے گا۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نیپرا کا کے الیکٹرک کے دسمبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 10روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ کے الیکٹرک نے 10 روپے 26 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔ نیپرا کے مطابق اتھارٹی نے 31 جنوری 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔ اس سے قبل نومبر کا ایف سی اے صارفین سے 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 ماہ کے لئے تھا ۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ دسمبرکا ایف سی اے نومبرکی نسبت 3 روپے 37 پیسے فی یونٹ مزیدکم چارج کیا جائے گا، اس کا اطلاق صرف 1 ماہ کے لئے ہوگا، لائف لائن صارفین،300 یونٹس تک گھریلوصارفین ،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ ا سٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔