ویب ڈیسک: بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سسٹم کا آؤٹ لک مستحکم قرار دے دیا ہے۔
موڈیز کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان میں بینکنگ ماحول میں بتدریج بہتری آ رہی ہے اور آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران بینکوں کی مجموعی کارکردگی مستحکم رہنے کی توقع ہے۔
ریٹنگ ایجنسی کے مطابق 2026 کے دوران پاکستان کی حقیقی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔