ویب ڈیسک: پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم نے چھٹیاں بڑھانے کے حوالے سے والدین کی رائے لی، اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اہم پوسٹ کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’ پنجاب بھر میں سکول اور کالجز کو کب کھولا جائے؟
صوبائی وزیرتعلیم کی پوسٹ کے سامنے آنے پر 88 فیصد سے زائد شہریوں نے سردیوں کی چھٹیوں میں مزید توسیع کی خواہش کا اظہار کیا، 19 جنوری کو سکول و کالج کھولنے کو ووٹ دیا جبکہ 12 فیصد سےشہریوں نے 12 جنوری سے سکول و کالج کھولنے کو ووٹ دیا۔

کمنٹ سیکشن میں ملے جلے تبصرے کئے جارہے ہیں، اکثریت نے موسمی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے 19 جنوری 2026 کو سکول اور کالجز کھولنے کو ترجیح دی، تاہم عوامی رائے جاننے کے بعد صوبائی وزیرتعلیم کی جانب سے حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔
اس سے قبل صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر ایک تحریری پوسٹ شیئر کی تھی جس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکول، کالجز سردیوں کی چھٹیوں کے بعد 12 جنوری کو کھلیں گے۔
وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ چھٹیوں سے متعلق گمراہ کن خبروں سے اجتناب کیا جائے۔
