خریداروں کیلئے خوشخبری، ہونڈا، یاماہا سے کم قیمت والی موٹرسائیکلیں آگئیں

خریداروں کیلئے خوشخبری، ہونڈا، یاماہا سے کم قیمت والی موٹرسائیکلیں آگئیں
کیپشن: United Bikes new price
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام  کی سستی سواری کو بھی مہنگا کردیا ہے،   ہونڈا، یاماہا اور سوزوکی بائیکس کی مضبوط موجودگی کے باوجود یونائیٹڈ  بائیکس اب بھی معقول فروخت حاصل کرنے میں کامیاب ہیں، یونائیٹڈ موٹر سائیکل کمپنی مارکیٹ میں متوسط طبقے کے لئے مناسب قیمت والی بائیکس لائی ہے۔

تفصیلات کےمطابق مقامی آٹو میکرز  جانتے ہیں کہ طلباء اور کم آمدنی والے خریداروں میں ہونڈا CD70 کی نسبت ایسی بائیکس کا انتخاب کیا جاتا ہے جو ان کے بجٹ کو متاثر نہ کرے، موجود مہنگائی اور اشیایہ ضروریہ کی آسمانوں کو چھوتی ہوئی قیمتوں کو سامنے رکھتے میڈل کلاس طبقہ موافق بائیکس کا انتخاب کرتا ہے۔

یونائیٹڈ موٹرسائیکل کمپنی کےپاس کئی ایسے ماڈلز ہیں جو اپنی خصوصیات کے ساتھ صارف کے تجربے کو مزید تقویت دیتے ہیں، کمپنی نے اپنی مختلف موٹر بائیکس کی نئی قیمتیں جاری کی ہیں جن کا اطلاق 4 جولائی 2024 سے کردیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق حالیہ بجٹ مالی سال 2024-25 میں جی ایس ٹی میں اضافے کے بعد ہونڈا اور یاماہا موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔ 

Watch Live Public News