ویب ڈیسک: کراچی میں ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل فلیٹ سے خاتون کی 15 دن پرانی لاش ملنے کے معاملہ میں اہم پیشرفت۔
پولیس کے مطابق خاتون فلیٹ میں 7 سال سے رہ رہی تھیں، خاتون گھر میں اکیلی رہتی تھیں 35 سال عمر معلوم ہوتی ہے، خاتون نے 2018 میں فلیٹ رینٹ پر لیا تھا۔
متوفیہ خاتون 2024 سے کرایہ نہیں دے رہیں تھیں، سی بی سی میں مالک مکان نے کیس کیا ہوا تھا، آج بیلف آیا تو لاش دیکھی، واقعہ ابتدائی طور پر طبعی معلوم ہوتا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد مزید صورتحال واضح ہوگی۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق خاتون کی شناخت حمیرا اضغر کے نام سے کی گئی ہےجو اداکارہ بتائی جاتی ہے، اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ڈیفنس میں فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے، فلیٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔
مزید تحقیقات جاری ہیں، متوفی خاتون حمیرا اصغر علی کی لاش کئی روز پرانی ہے۔
واضح رہے کہ حمیرا اصغر نے 2022 میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ گھر‘ میں شرکت کی تھی۔