ترک وزرائے خارجہ و دفاع کا پاکستان کا دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں شیڈول

ترک وزرائے خارجہ و دفاع کا پاکستان کا دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں شیڈول
کیپشن: ترک وزرائے خارجہ و دفاع کا پاکستان کا دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں شیڈول

ویب ڈیسک: ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان اپنے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ سید علی اسد گیلانی نے ان کا استقبال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ترک وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اورفیلڈمارشل سید عاصم منیر سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب ترکیہ کے وزیر دفاع یاشر گوولر بھی ایک سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ ان کا استقبال بھی ایڈیشنل سیکرٹری سید علی گیلانی نے کیا۔

ترک وزیر دفاع وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترک وزرائے خارجہ و دفاع کے یہ دورے پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ، برادرانہ اور مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں، جنہیں دونوں ممالک مختلف شعبوں میں مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

Watch Live Public News