ویب ڈیسک: بھارتی ریاست راجستھان کے شہر چھرو میں بھارتی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ کے ہلاک ہونے کی اطلاق ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد علاقے میں زور دار دھماکہ سنا گیا اور فضا میں دھواں بلند ہوتا دیکھا گیا۔ مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔
????BREAKING: IAF Jet Crashes In Rajasthan's Churu
— The Protagonist (@_protagonist1) July 9, 2025
Pilot may have perished.. ???? pic.twitter.com/iyLWo3AhXB
ابتدائی اطلاعات میں دو افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی تھی، تاہم بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے نے بعدازاں اطلاع دی کہ حادثے میں طیارے کا پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے۔
تاحال حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، اور بھارتی ائیر فورس کی جانب سے اس واقعے پر باضابطہ بیان کا انتظار ہے۔