آخری فسادی کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی، وزیر اعظم 

آخری فسادی کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی، وزیر اعظم 

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آخری فسادی کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی ۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں دہشتگردی کے سنگین واقعات رونما ہوئے،ان واقعات کے نتیجے میں پولیس، پاک فوج کے جوان اور شہری شہید ہوئے،مختلف کارروائیوں میں 54 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آخری فسادی کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ مسلح افواج کے افسران اور جوانوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں ۔ہماری بہادر افواج نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا۔یوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا مشرقی ہمسایہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔دہشتگرد تنظیموں کو اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے۔دہشتگرد افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں ۔سیاسی و عسکری قیادت کا یہ عزم ہے کہ ہم نے ملکر دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے۔ہم نے فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیاں دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہیں ۔گزشتہ سال مئی میں معرکہ حق کی کامیابی بھی دشمن کو ہضم نہیں ہو رہی۔دہشتگردی کے فتنے کے مکمل خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ پاکستان جلد ترقی و خوشحالی کا گہوارہ بنے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  خیبر پختونخوا میں بھی دہشتگردی کی کارروائیوں میں خارجی ملوث ہیں ۔سیاسی و عسکری قیادت ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مکمل یسکو ہے۔شہدا کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔

وزیر اعظم نے وطن کی خاطر جان دینے والوں کے بلندی درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Watch Live Public News