کورونا سے مزید 77 افراد جاں بحق

کورونا سے مزید 77 افراد جاں بحق
اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر س کی جانب سے جاری ہونے والے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے 77مریض جابحق ہو گئے. این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 1118افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 44987 ہو گئی ہے. ملک بھر میں کورونا کے 8 لاکھ69ہزار 691مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں9,36,131مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں. ملک بھر میں کورونا سے تاحال21453اموات ہو چکی ہیں . 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 43900ٹیسٹ کئے گئے. ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.54 فیصد رہی۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔