لکی مروت: آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن اور 6 جوان شہید

لکی مروت: آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن اور 6 جوان شہید

(ویب ڈیسک ) لکی مروت میں   آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن اور 6 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی۔ آئی ای ڈی دھماکے میں کیپٹن سمیت 6 جوان شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جارہا ہے،  سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر  نے  کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں،  ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Watch Live Public News