سان ڈیاگو کے ساحل کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد لاپتہ

سان ڈیاگو کے ساحل کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد لاپتہ

(ویب ڈیسک ) کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو کے ساحل کے قریب چھوٹا طیارہ گر کرتباہ ہوگیا، اس دوران  6 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کل دوپہر مقامی وقت تقریباً 12:50 بجے پیش آیا جب 7  سیٹوں والا  والا سسنا(Cessna) 414 طیارہ سان ڈیاگو کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوا تھا۔ یہ طیارہ صرف چھ منٹ کی پرواز کے بعد پوائنٹ لوما کے مغرب میں تقریباً تین میل کے فاصلے پر سمندر میں جا گرا۔

ایوی ایشن سیفٹی نیٹ ورک کے مطابق پائلٹ نے بلندی برقرار رکھنے کی کوشش کی، لیکن طیارہ صرف 13 سیکنڈ میں 1,900 فٹ نیچے آ گیا۔ طیارہ ایک لمحے کے لیے دوبارہ بلند ہوا مگر پھر بے قابو ہو کر سمندر میں جا گرا۔

ریسکیو آپریشن اور تحقیقات جاری:

امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق حادثے کے مقام پر 200 فٹ گہرے پانی میں تیل کی تہہ اور ملبہ پایا گیا ہے۔ طیارے میں کتنے افراد سوار تھے، اس بارے میں ابھی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ریکارڈ کے مطابق یہ طیارہ 1970 کا ماڈل تھا اور "Optimal Health Systems" نامی ایک غذائی سپلیمنٹس کمپنی کی ملکیت تھا، جو پائما، ایری زونا میں واقع ہے۔

Watch Live Public News