ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑا اضافہ 

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑا اضافہ 

(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1 تولہ سونے کی قیمت میں 2830 روپے کا اضافہ  ہوا جس کے بعد سونے کی ایک تولہ قیمت4لاکھ55ہزار63روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونا 2547روپے مہنگا ہو کر3لاکھ89ہزار534روپے کا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں 28ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 4326ڈالر پر جا پہنچا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 1 تولہ چاندی 141روپے اضافے سے7314روپے ہو گئی جبکہ  10 گرام چاندی 129 روپے بڑھ کر 6245 روپے ہو گئی ۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 1.4 ڈالر اضافے سے 68 ڈالر پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

Watch Live Public News