ویب ڈیسک: (محمدساجد)پی ٹی آئی صدر لاہور شیخ امتیاز نے پولیس کو کیسے چکمہ دیا؟ گرفتاری سے کیسے محفوظ رہے اور اُن کے پاس شناختی کارڈ کس کا؟ شیخ امتیاز نے تمام واقعات بیان کردیے۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی صدر لاہور شیخ امتیاز نے ’ پبلک نیوز نیٹ ورک‘ کے پوڈ کاسٹ میں اہم گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کیسے پولیس کا چکمہ دینے میں کامیاب ہوئے۔
شیخ امتیاز کا کہنا تھا کہ وہ گاڑی میں جارہے کہ پولیس کا ناکہ لگا ہوا تھا، انہوں نے شناختی کارڈ مانگا جو کہ میرا نہیں تھا مگر خوش قسمتی کی بات یہ تھی کہ پولیس والوں کو یقین ہوا کہ شناختی کارڈ انہی کا ہی ہے۔
ایک اور واقعہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی لاہور کے صدر کا کہنا تھا کہ وہ کسی فارم ہاؤس پر تھے اور پولیس نے ادھر چھاپہ مارا، مجھے پتہ چلا تو خود کو چھپانے کے لئے جگہ تلاش کرنے لگ گیا، فارم ہاؤس کی دیوار بھی تقریباً 15 فٹ اونچی تھی، گھنے درخت تھے۔
خود کو پولیس کی گرفتاری سے بچانے کے لئے ایک درخت کے اوپر چڑھ گیا اور ادھر ہی لیٹ گیا، پولیس والے ٹارچ سے مجھے تلاش کررہے تھے مگر ان کو نہیں ملا، ڈیڑھ گھنٹے بعد وہ وہاں سے چلے گئے۔
فارم ہاؤس والوں کو میرا نام کوئی اور پتہ تھا جو شناختی کارڈ پر تھا اور وہ آوازیں دیتے رہے، پھر انہوں نے اُس بندے کو کال کی جس سے فارم ہاؤس بک کروایا تھا تو اُس نے میرا اصل نام اُن کا بتایا اور پھر مجھے یقین ہوا کہ پولیس اب جاچکی ہے اور پھر درخت سے نیچے آیا۔