(ویب ڈیسک) نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں نہیں پڑے گا، پاک بھارت تنازع کو جلد ختم ہونا چاہیئے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ مریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں نہیں پڑے گا، جنگ کو کنٹرول کرنا امریکا کا کام نہیں ہے، ہم کشیدگی کم کرنے کا کہہ سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کو کشیدگی کم کرنے کی ترغیت دے رہا ہے۔پاک بھارت تصادم سے امریکا کا کوئی سروکار نہیں۔دونوں ممالک کو ٹھنڈے دماغ سے سوچنا چاہیئے۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ ہماری امید اور توقع یہ ہے کہ یہ ایک وسیع علاقائی جنگ یا خدانخواستہ، ایک جوہری تنازعہ میں نہیں بدلے گا۔ فی الحال، ہمیں نہیں لگتا کہ ایسا ہونے والا ہے۔