عید الاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

عید الاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: عید الاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین کو قبل از وقت تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ کر کے خوشی کی خبر سنائی ہے۔

محکمہ خزانہ سندھ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں صوبائی حکومت نے ہدایت دی ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں عید الاضحیٰ سے قبل جاری کی جائیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، تمام مسلم سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشن 20 مئی 2026 تک ادا کی جائے گی، تاکہ عید کی خوشیوں میں اضافہ ہو اور ملازمین بلاوجہ مالی پریشانی کا سامنا نہ کریں۔

ندھ حکومت کی طرف سےیہ اقدام عید کے موقع پر سرکاری ملازمین کی سہولت اور ان کی مالی ضروریات کا خیال رکھنے کی ایک اہم کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News