نور مقدم قتل کیس، سی سی ٹی وی وڈیو کے ہوشربا انکشافات

نور مقدم قتل کیس، سی سی ٹی وی وڈیو کے ہوشربا انکشافات
نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی ٹرانسکرپٹ پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں جمع کرا دی گئی۔ ٹرانسکرپٹ کے مطابق 18 جولائی کو رات 10:18 پر نور مقدم ملزم کے گھر میں داخل ہوئی۔ 19 جولائی رات 2:39 پر ظاہر جعفر اور نورمقدم بیگ لے کر گیٹ سے نکلتے نظر آتے ہیں، دونوں مین گیٹ کے باہر ٹیکسی میں سامان رکھ کر دوبارہ گھر میں داخل ہوئے۔ رات2:41 پر نورمقدم انتہائی گھبراہٹ اور خوف میں ننگے پاؤں گیٹ کی طرف بھاگ کر آئی۔ 2:52 پر نور ہاتھ جوڑ کر ظاہر ذاکر جعفر کی منت سماجت کرتی نظر آتی ہے مگر ظاہر جعفر اس کی پرواہ نہ کرتے ہوئے نور مقدم کو کھینچ کرگھرمیں لے جاتا ہے۔20 جولائی کو شام 7:12 پر نورمقدم فرسٹ فلور سے چھلانگ لگا کر جنگلے پر گری، ہاتھ میں موبائل فون بھی تھا۔ لڑکھڑاتی ہوئی بیرونی مین گیٹ پر آئی، وہ باہر جانا چاہتی تھی۔ اس دوران ظاہر جعفر گھر کے فرسٹ فلور کے ٹیرس سے چھلانگ لگا کر گراؤنڈ فلور پر آیا، نور مقدم کو پکڑ کر گیٹ پر بنی کیبن میں بند کرتا دکھائی دیا۔ موبائل فون چھینتا ہے پھر نور کو کیبن سے نکال کر زبردستی گھسیٹ کرگھر میں لے جاتا ہے۔ 20 جولائی 8:06 پر تھراپی ورکس کی ٹیم گھر کے گیٹ سے اندرآتی ہے۔ یہ ٹیم رات 8:42 پرگھرمیں داخل ہونے کی کوشش کرتی نظرآئی جب کہ رات 8:55 پر ایک زخمی کوگھرسے باہرگیٹ کی طرف لے جاتی نظرآئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔