ویب ڈیسک: جاپان کے شمالی ساحل پر اتوار کو ایک طاقتور زلزلہ آیا جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) کے مطابق زلزلہ ایواٹے پریفیکچر کے ساحل سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، جس کی ابتدائی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.7 تھی جبکہ گہرائی 19.2 ریکارڈ کی گئی،جس کے بعد جاپنی علاقے ایواتے پریفیکچر میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) نے زلزلے کی شدت 6.8 بتائی ہے، ابتدائی جھٹکوں کے بعد 5.3 سے 6.3 شدت کے مزید آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔
تاہم جاپانی حکام کے مطابق اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے شمالی ساحلی علاقے کے لیے 1 میٹر (3 فٹ) تک سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ زلزلے سے 3 فٹ اونچی لہریں اٹھ سکتی ہیں۔