وزیر اعظم کا اتحادی جماعتوں سے 27ویں آئینی ترمیم کے منظوری کے عمل میں تعاون پر شکریہ 

وزیر اعظم کا اتحادی جماعتوں سے 27ویں آئینی ترمیم کے منظوری کے عمل میں تعاون پر شکریہ 

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف کا  کہنا ہے کہ وفاق کی مضبوطی، ملک کے وسیع مفاد،  صوبوں  کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے اور گورننس کو بہتر کرنے کے لئے 27ویں آئینی ترمیم کیلئے ہم سب نے مل کر کوشش کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف  نےحکومتی اور اتحادی جماعتوں کے   سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ  دیا۔انہوں نے  حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا خیر مقدم اور 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں ان کے تعاون کا  شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ   صدر مملکت آصف علی زرداری کے اور تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے مشکور ہیں،    تمام اتحادی جماعتوں نے اس قومی سوچ کا بھرپور  ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کی مضبوطی، ملک کے وسیع مفاد،  صوبوں  کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے اور گورننس کو بہتر کرنے کے لئے 27ویں آئینی ترمیم کیلئے ہم سب نے مل کر کوشش کی،اس حکومت کے دوران  حاصل کیے گئے تمام سنگ میل حکومت اور اتحادی جماعتوں کے باہمی تعاون کا نتیجہ ہیں،پاکستان کی سفارتی کامیابیاں اور دنیا میں نام  تمام اتحادی جماعتوں کے مابین  ہم آہنگی اور باہمی اتحاد کی عکاس ہے۔

وزیراعظم  نے کہا کہ  ہم سب کی مشترکہ کوششوں کی بدولت پاکستان کو شاندار مقام حاصل ہوا ہے،ملکی معاشی صورتحال میں بتدریج بہتری ہو رہی ہے، اللہ کے فضل و کرم سے ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کی بدولت ملک کی سمت درست ہوئی، ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔

Watch Live Public News