غزہ جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہو گیا، مصری میڈیا

غزہ جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہو گیا، مصری میڈیا
کیپشن: غزہ جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہو گیا، مصری میڈیا

ویب ڈیسک: غزہ جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہو گیا ، معاہدے کے تحت 20 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اتوار تک ہونے کا امکان ہے۔

مصری وزارت خارجہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو اہم لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شرم الشیخ میں ہونے والی مثبت پیش رفت غزہ جنگ میں اہم موڑ کی نمائندگی کرتی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ روکنے اور غزہ میں یرغمال قیدیوں کی رہائی کیلئے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر مصر میں دستخط کر لیے گئے تھے۔

امن مذاکرات میں امریکی مندوب اسٹیو وٹکوف، صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر اور حماس رہنما خلیل الحیہ نے شرکت کی۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ معاہدے پر عمل درآمد کیلئے عملی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج جزوی انخلا کا پہلا مرحلہ مکمل کر لے گی۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے معاہدے کے اعلان کے بعد ایک طرف غزہ کے لوگ خوشی منا رہے ہیں تو دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ کے شہریوں کو شمالی علاقوں میں واپس جانے سے خبردار کر دیا ہے۔

Watch Live Public News