مراکش میں قیامت خیز زلزلے نے تباہی مچا دی، 296 افراد جاں بحق، سینکڑوں زخمی

مراکش میں قیامت خیز زلزلے نے تباہی مچا دی، 296 افراد جاں بحق، سینکڑوں زخمی
رباط: مراکش میں قیامت خیز زلزلے نے ہر طرف تباہی مچا دی، زلزلے کے نتیجے 296 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی جبکہ متعدد عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق مراکش کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز مراکش شہر سے 75 کلومیٹر دور اطلس کا پہاڑی سلسلہ تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 18.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ قامی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دی گئی تاریخی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ مراکشی حکام کے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 296 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ حکام کا بتانا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں جبکہ درجنوں عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن شروع کر دیا گیاہے اور عوام سے اسپتالوں میں خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔