رافئیلا اپونتے دنیا کی امیر ترین سیلف میڈ خاتون ہیں

رافئیلا اپونتے دنیا کی امیر ترین سیلف میڈ خاتون ہیں
رافئیلا اپونتے جو ایم ایس سی کے 50 فیصد شئیرز کی مالک ہیں، کی پہلی ملاقات اپنے شوہر سے 1960 کی دہائی میں ایک اطالوی جزیرے پرہوئی تھی جس میں ان کے شوہر کروز جہاز کے کپتان تھے۔ سیلف میڈ خاتون سوئٹزرلینڈ میں مقیم ایک اسرائیلی بینکر کی بیٹی ہیں، انہوں نے اپنی پہلی نوکری سوئس بینک میں کی تھی۔ نوکری سے استعفی دینے کے بعد انہوں نے اپنے شوہر کی مدد سے 1970 میں کارگو جہاز ”پیٹریشیا“ 200,000 ڈالر ادھارلے کر خریدہ تھا۔ اس جوڑے نے اسی سال جنیوا میں ایم ایس سی قائم کی اور پرانے جہازوں کی خریداری شروع کی، انہوں نے اپنے دوسرے جہاز کو رافیلہ کا نام بھی دیا ہے۔ 1979 تک دونوں نے مشترکہ طور پر 17 کارگو جہاز خریدے تھے، ان میں یورپ اور افریقہ کے درمیان سمندروں میں نیویگیشن کرنے کی صلاحیت تھی جبکہ دوسری کمپنیوں کے جہاز یہ صلاحیت نہیں رکھتے تھے۔ رافیلہ اور ان کے شوہر نے تیزی سے محنت کی بدولت اپنی کمپنی کو اس مقام تک پہنچایا جہاں 1988 میں انہوں نے ”کروز“ خریدے۔ سن 2000 تک وہ پوری طرح لوجسٹک کے کاروبار پر چھا چکے تھے۔ کمپنی کے قیام کے پانچ دہائیوں بعد بھی دونوں کی آج ایم ایس سی پر مستحکم گرفت برقرار ہے۔ ان کے بیٹے ”ڈیاگو“ اب کمپنی کے چیئرمین اور صدر ہیں۔ رافیلہ اور ان کے شوہر کے پاس اب بھی کمپنی کے 50 ،50 فیصد شئیر ہیں،رافیلہ اب 72 سال کی ہیں، ان کے پاس اپنی کمپنی کی کوئی باقاعدہ پوزیشن نہیں ہے۔ ڈومینِک دیناٹ کے مطابق کمپنی کی کامیابی میں ’رافئیلا نے فیصلہ کُن کردار ادا کیا اور وہ ایک مضبوط خاتون ہیں‘۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔