سی ایس ایس  کیلئے عمر کی حد اورامتحانات کے مواقع بڑھانے  کا فیصلہ 

سی ایس ایس  کیلئے عمر کی حد اورامتحانات کے مواقع بڑھانے  کا فیصلہ 

(ویب ڈیسک ) سی ایس ایس  کیلئے عمر کی حد میں اضافے اور امتحانات کے مواقعوں کی تعداد بڑھانے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

جے یو آئی ف کی شاہدہ اختر علی نے سول سرونٹس ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا۔

ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ   سی ایس ایس کے لئے عمر کی حد 35 سال تک بڑھائی جائے، ایک امیدوار کو سی ایس ایس امتحان دینے کے مواقعوں کی تعداد بڑھا کر 5 کی جائے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے حال ہی میں سی ایس ایس کے لئے عمر کی حد اور مواقعے بڑھانے پر قرارداد منظور کی تھی۔

Watch Live Public News