اسرائیلی کا قطر میں فضائی حملہ، حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا

اسرائیلی کا قطر میں فضائی حملہ، حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا

(ویب ڈیسک ) عرب میڈیا کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دھماکے سنے گئے۔

قطری دارالحکومت دوحہ دھماکوں سے گونج اٹھا،، ضلع کٹارا میں دھوئیں کےبادل نمودار ہوگئے۔عینی شاہدین  کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کے کٹارا ضلع میں دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔

اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ دوحا میں حماس کے رہنماؤں کو شنانہ بنایا گیا ہے۔اسرائیلی میڈیا   نے  سینئر اسرائیلی عہدیدار کےحوالےسے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں میں حماس رہنما  خلیل الحیا اور جابرین بھی شامل ہیں۔

قطر کی مذمت: 

قطر نے حملوں کی مذمت کردی  کہا اسرائیلی حملہ  تمام بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ دوحہ میں حماس کے عہدیداروں کو نشانہ بنانے والے بزدلانہ اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔اسرائیل کےحملے کی  اعلیٰ ترین سطح پر تحقیقات جاری ہیں۔

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ  قطر میں حماس کے رہنماؤں کے حملے سے پہلے امریکہ کو مطلع کیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ  اسرائیل نے دوحہ میں  حماس کے مذاکراتی وفد کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ٹرمپ کی جنگ بندی تجاویز پرصلاح مشورے میں مصروف تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق دوحہ میں حماس کے عہدیداروں  پر اسرائیلی حملہ اسرائیلی فضائیہ نے کیا۔ یہ حملہ  انٹیلی جنس آپریشن کے ذریعے نہیں بلکہ قطر پر براہ راست فوجی حملے کے طور پر کیا گیا۔

Watch Live Public News