نوجوانوں کو با روزگار بنانے کے لئے حکومت کا زبردست اقدام

 نوجوانوں کو با روزگار بنانے کے لئے حکومت کا زبردست اقدام

ویب ڈیسک: نوجوانوں کو با روزگار بنانے کے لئے خیبر پختونخوا حکومت کا اہم اقدام، انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت فلیگ شپ پروگرام ڈیجیٹل اسکلز انیشیٹو کا اجرا کردیا گیا۔ 

پروگرام کے اجراء کے سلسلے میں وزیر اعلی ہاوس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،  وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے پروگرام کا باضابطہ اجراء کیا، پروگرام کے تحت صوبے کے 27,450 نوجوانوں کو عالمی معیار اور مارکیٹ کی ضروریات ڈیجیٹل اسکلز سکھائے جائیں گے۔، پروگرام کے تحت  2,888 گریجویٹس کو گلوبل سرٹیفیکیشن کے لیے سکالر شپس فراہم کئے جائیں گے، اس کے علاوہ گریجویٹس کی کیرئیر کونسلنگ اور مینٹورشپ بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔، پروگرام کے پہلے مرحلے میں 6,000 سے زائد نوجوانوں نے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔ 

 ایک صاف اور شفاف طریقے سے میرٹ پر 1,268 نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ کے پہلے Batch کے لیے منتخب کیا گیا ہے،   نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز سکھانے کے لئے مسابقتی عمل کے ذریعے     تربیتی شراکت داروں کا انتخاب کیا گیا ہے،   پروگرام کے تحت گریجویٹس کو 24 مختلف شعبوں میں ڈیجیٹل اسکلز سکھائے جائیں گے، ان شعبوں میں آرٹیفیشل اینٹیلجنس،  کلاوڈ کمپیوٹنگ، سائبر سکیورٹی،  کمپیوٹر نیٹ ورکنگ، گرافک ڈیزائننگ، گیم ڈیویلپمنٹ،  سوشل میڈیا مارکیٹنگ اور دیگر شامل ہیں۔ 


 معیار اور جوابدہی یقینی بنانے کے لیے ہر فرم کے لئے ایک مضبوط مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن فریم ورک تیار کیا گیا ہے،  اس پروگرام کا مقصد ہنر مند نوجوانوں کی ایسی کھیپ تیار کرنا ہے جو مقامی صنعتوں کے ساتھ ساتھ عالمی فری لانس مارکیٹ میں ملازمتیں حاصل کر سکیں گے۔ 

 تقریب سے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور گنڈاپور  نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ  اس اہم اور فلیگ شپ پروگرام کے اجراء پر آئی ٹی بورڈ کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ڈیجیٹل اسکلز پروگرام کے لئے منتخب ہونے والے گریجویٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،  ہم اپنے نوجوانوں کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں،  یہ محض ڈیجیٹل اسکلز کا پروگرام نہیں بلکہ نوجوانوں کی مالی خود کفالت اور ان کے بہتر مستقبل کی بنیاد ہے، اس وقت بین الاقوامی سطح پر ڈیجیٹل اسکلز کے شعبے میں روزگار کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

ان مواقع سے بھر فائدہ استفادہ کرکے ہم اپنے نوجوانوں کو خود روزگار بنا سکتے ہیں،  صوبائی حکومت کا ڈیجیٹل اسکلز پروگرام اس سلسلے میں ایک سنگ میل ہے،   پروگرام کے تحت گریجویٹس کو نہ صرف ڈیجیٹل اسکلز سکھائے جائیں گے بلکہ انکو ملازمتیں بھی دی جائیں گی، سسٹم کو مضبوط بنانے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ڈیجیٹائزیشن بے حد ضروری ہے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ صوبے میں 29 عوامی خدمات کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کردیا گیا ہے،ہم عنقریب صوبائی حکومت کی ساری خدمات کو ڈیجیٹائز کریں گے، ہم عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبے کو ڈیجیٹیل اور مثالی صوبہ بنانے پر کام کر رہے ہیں،   نوجوانوں ہمارے مستقبل کی امید ہیں، قوم کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے،ہم نوجوانوں کو بھر پور مواقع فراہم کریں گے، نوجوان ان مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

  نوجوانوں اسلامی تعلیمات پر عمل کریں، اپنے مقصد سے جڑے رہیں اور نا امید نہ ہوں ،  آپ کی کامیابی صرف آپ کی نہیں بلکہ آپ کے خاندان اور پوری قوم کی کامیابی ہے،   نوجوانوں اپنی سوچ اور رویوں  کو مثبت رکھیں اور مسابقتی طرز عمل کو فروغ دیں۔

Watch Live Public News