حکومت نے ساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی

حکومت نے ساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی
کیپشن: حکومت نے ساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک:  حکومت نے 7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی، جس کے بعد ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے گندم کی درآمد کے لیے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کردیا۔

ٹی سی پی کے مطابق درآمد کی جانے والی گندم تازہ ترین فصل کی ہونی چاہیے، جبکہ عالمی سپلائرز کی کم از کم 50 ہزار میٹرک ٹن کی پیشکش ہی قابل قبول ہوگی۔

گندم کی درآمد کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں پر سی ایف آر بنیاد پر کی جائے گی۔ بولیاں 16 ستمبر کو صبح 11:30 بجے تک جمع کرائی جاسکیں گی، جبکہ اسی روز دوپہر 12 بجے بولیاں کھولی جائیں گی۔

درآمدی گندم صوبوں کی طلب اور ضرورت کے مطابق تقسیم کی جائے گی، جس میں سندھ کو 3 لاکھ، پنجاب کو 2 لاکھ 50 ہزار جبکہ خیبرپختونخوا کو 2 لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہم کی جائے گی۔

اقتصادی سروے 2025-26 کے مطابق پاکستان میں گندم کی پیداوار 2 کروڑ 96 لاکھ 10 ہزار ٹن رہی، جبکہ ملک میں سالانہ گندم کی کھپت تقریباً 3 کروڑ 13 لاکھ ٹن ہے۔

Watch Live Public News