اسلام آبادمذاکرات: غیرملکی مندوبین،صحافیوں اور متعلقہ افراد کو ویزاآن ارائیول فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آبادمذاکرات: غیرملکی مندوبین،صحافیوں اور متعلقہ افراد کو ویزاآن ارائیول فراہم کرنے کا فیصلہ
کیپشن: اسلام آبادمذاکرات: غیرملکی مندوبین،صحافیوں اور متعلقہ افراد کو ویزاآن ارائیول فراہم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان اور وزارت داخلہ کی سرکاری دستاویز کے مطابق پاکستان نے “ اسلام آباد مذاکرات 2026” میں شرکت کے لیے آنے والے غیر ملکی مندوبین، صحافیوں اور متعلقہ افراد کو ویزا آن ارائیول فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے کے تحت ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے تمام مسافروں کو بغیر پیشگی ویزا بورڈنگ کی اجازت دیں، جبکہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے امیگریشن حکام ایئرپورٹس پر ان کے لیے ویزا آن ارائیول جاری کریں گے۔

اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اسلام آباد مذاکرات 2026 کے سلسلے میں آنے والے تمام غیر ملکی وفود اور میڈیا نمائندگان کا خیرمقدم کرتا ہے، اور ان کی سہولت کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب وزارت داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کی جانب سے 10 اپریل 2026 کو جاری کردہ ایک ہنگامی مراسلے میں بھی اس فیصلے کی تصدیق کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کے لیے آنے والے تمام افراد کو ویزا آن ارائیول دیا جائے گا، جبکہ ایئرپورٹس پر خصوصی سہولت ڈیسک بھی قائم کیے گئے ہیں۔

سرکاری خط میں واضح کیا گیا ہے کہ ایئرلائنز متعلقہ مسافروں کو بغیر ویزا سفر کی اجازت دیں گی اور امیگریشن حکام آمد پر ویزا جاری کریں گے۔ اس مراسلے کی نقول وزارت خارجہ پاکستان، وزارت دفاع پاکستان، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کی گئی ہیں تاکہ اس فیصلے پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

یہ اقدام اسلام آباد مذاکرات 2026 کے دوران غیر ملکی شرکاء اور صحافیوں کی سہولت اور سفری رکاوٹوں میں کمی کے لیے ایک اہم انتظام قرار دیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News