سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 97 ہزار 662 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 26 ہزار 664 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں قیمت 30 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 753 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی ہے۔

Watch Live Public News