(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خلوص نیت سے مذاکرات کی میزبانی اور ثالثی کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف نے پورا دن ایران امریکہ مذاکرات کے حوالے سے سینیر وزرا اور دیگر اعلی حکام سے مشاورت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پس پردہ رابطوں سمیت پاکستان کی ثالثی اور مذاکرات کی تیاری سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔وزیراعظم نے ایران امریکہ مذاکرات کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں امن کے لیے پوری دنیا کی حمایت حاصل ہے۔ انشااللہ جیت امن اور انسانیت کی ہو گی،خلوص نیت سے ان مذاکرات کی میزبانی اور ثالثی کر رہے ہیں۔