گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم وطن واپس  کب لوٹیں گے؟

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم وطن واپس  کب لوٹیں گے؟

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس میں ریکارڈ قائم کرنے والے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم  آج رات وطن واپس لوٹیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم کی کامیابی پر ملک بھر میں خوشیاں منائی جا رہی ہیں اور پاکستانی اپنے ہیرو کے پر تپاک استقبال کیلئے بیتاب ہیں۔

 اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم آج رات ایک بجے براستہ استنبول لاہور ائیر پورٹ پہنچیں گے، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے علاوہ حکومتی افراد بھی ارشد ندیم کا استقبال کریں گے۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے جیولین کے مقابلے میں 92 اعشاریہ 97 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی تھی، پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اکیلے شخص نے ملک کے لیے سونے کا تمغہ جیتا ہے۔

ارشد ندیم کی کامیابی پر جہاں پوری قوم نہال ہے وہیں انہیں ان پر انعامات کی بارش بھی ہو رہی ہے۔

Watch Live Public News