ویب ڈیسک: کینال روڈ نرسری چوک پر خواجہ سراؤں نے طلباء کو لوٹ لیا۔ ڈولفن ٹیم 15 کی کال پر موقع پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈولفن نے واردات کرنیوالے خواجہ سرا کے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا،ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔
ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ خواجہ سراء قبل ازیں بھی دو طرفہ بریج پر راہگیروں سے واردات کرچکے ہیں، طلباء یونیورسٹی آنے جانے کیلئے عموماً اس بریج کو استعمال کرتے ہیں۔خواجہ سراء زبردستی دھونس،نوسربازی سے موبائل ،کیش چھین لیتے تھے۔گرفتار شی میل نے گزشتہ شب بھی شہری سے 15 ہزار چھین لیے تھے۔
ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہریوں نے خواجہ سراء کی شناخت کرلی ہے،تعلق لیہ سے ہے۔گرفتار شی میل طلیب عرف عائشہ سے موبائل،ائیر بڈز برآمد ہوئے ہیں، مزید تفتیش کیلئے چوکی ایل بلاک کے حوالے کردیا گیا ہے۔
خواجہ سراء کے فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش کیلئے مقامی پولیس مصروف عمل ہے۔