پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا

پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر میڈیا سیل کے سربراہ شایان بشیر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شایان بشیر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کی ساکھ اور نظریاتی مقاصد کو شدید نقصان پہنچا ہے، جو ناقابلِ برداشت ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ عالیہ حمزہ کی ہدایت پر کیا گیا، اور شایان بشیر کو فوری طور پر میڈیا سیل کی قیادت سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے تمام متعلقہ شعبوں اور عہدیداروں کو اس فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

Watch Live Public News