بلوچستان: سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان: سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
کیپشن: بلوچستان: سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ’’رد الفتنہ 3‘‘ کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے سرکینی اور چھیدگی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران اہم سرغنہ وزیر ولد جمال سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلیں، مشین گنز، بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد پنجگور میں مقامی تاجروں اور دیگر شہریوں سے مبینہ لوٹ مار، بھتہ خوری، اغوا اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں فتنہ الہندوستان کے ممکنہ دیگر دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Watch Live Public News