ملک بھر کے بجلی صارفین سے بڑا ریلیف واپس لینے کی تیاری

ملک بھر کے بجلی صارفین سے بڑا ریلیف واپس لینے کی تیاری
کیپشن: ملک بھر کے بجلی صارفین سے بڑا ریلیف واپس لینے کی تیاری

ویب ڈیسک: کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے جاری بڑا ریلیف رواں ماہ ختم ہونے جا رہا ہے، جس کے بعد آئندہ ماہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کی صورت میں دیا جانے والا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ریلیف اگست 2026 میں اپنی مدت پوری کرلے گا۔ جون 2026 سے نافذ اس ریلیف کے تحت صارفین کو مجموعی طور پر 67 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا فائدہ پہنچ رہا ہے۔

ریلیف کے خاتمے کے بعد اپریل تا جون 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اگلے ماہ سے نافذ کیے جانے کا امکان ہے، جس سے بجلی کے نرخ بڑھ سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست جمع کرادی ہے، جس میں صارفین پر 23 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تجویز کردہ اضافہ تقریباً ایک روپے فی یونٹ بنتا ہے، تاہم بجلی کے نرخوں میں حتمی ردوبدل کا فیصلہ نیپرا کرے گا۔

Watch Live Public News