ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 336 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونا 685 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 92 ہزار 91 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 349 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت میں 77 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 6 ہزار 903 روپے ہوگئی۔