سندھ حکومت کا یومِ آزادی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کا یومِ آزادی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

(ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے 14 اگست 2026 کو یومِ آزادی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے 14 اگست کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  14 اگست کو سندھ بھر کے تمام سرکاری دفاتر، خودمختار و نیم خودمختار ادارے بند رہیں گے۔ سندھ حکومت کے زیر انتظام کارپوریشنز اور لوکل کونسلز میں بھی 14 اگست کو تعطیل ہوگی۔ضروری خدمات انجام دینے والے ادارے عام تعطیل سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Watch Live Public News