سوار محمد حسین شہید (نشانِ حیدر)کے54ویں یومِ شہادت پر مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام

سوار محمد حسین شہید (نشانِ حیدر)کے54ویں یومِ شہادت پر مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام
کیپشن: سوار محمد حسین شہید (نشانِ حیدر)کے54ویں یومِ شہادت پر مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام

ویب ڈیسک: سوار محمد حسین شہید ( نشانِ حیدر)کے54ویں یومِ شہادت پر مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔

آج   سوار محمد حسین شہید کا یومِ شہادت پوری عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ علماء کرام نے شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔ علماء کرام نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ  شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں۔ شہداء کا لہو ہم پر قرض ہے۔

علماء کرام نے کہا کہ جو قومیں اپنے شہداء کی تکریم نہیں کرتیں وہ ذلیل و رسوا ہو جاتی ہیں۔ زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانات کو فراموش نہیں کرتیں۔ سوار محمد حسین شہید دھرتی کا بہادر بیٹا تھا جو ہمیشہ ہر دل میں زندہ رہے گا۔

Watch Live Public News