اپوزیشن حالات کو اس نہج پر لے گئی،جہاں سےواپسی شایدناممکن ہے،ایاز صادق

اپوزیشن حالات کو اس نہج پر لے گئی،جہاں سےواپسی شایدناممکن ہے،ایاز صادق
کیپشن: اپوزیشن حالات کو اس نہج پر لے گئی،جہاں سےواپسی شایدناممکن ہے،ایاز صادق

ویب ڈیسک: اسپیکر قومی اسمبلی اور ن لیگ کے سینئر رہنما ایاز صادق نے ایک بیان میں کہا کہ حزب اختلاف حالات کو اس نہج پر لے گئی ہے جہاں سے واپسی شاید ناممکن ہے۔

اسپیکرقومی اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ اپوزیشن کو کیا پیغام دیں گے؟

جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور میں بارہا مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ مذاکرات کے لئے دروازے کھلے ہیں۔ لیکن جواب میں کہاگیاکہ ہم آرمی چیف فیلڈ مارشل سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ جس فوج نے بھارت سے جنگ جیتی ان کے خلاف زبان استعمال کی گئی۔ پارلیمنٹ کے فلور کو عدلیہ مخالف زبان استعمال کرنے کے لئے استعمال کیاگیا۔ سرحدوں کے محافظوں کے لئے مخالفین کی زبان استعمال کی گئی۔ 

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بارہا مرتبہ کہہ چکا ہوں کہ فلور کو فوج عدلیہ مخالف بیان کے لئے اجازت نہیں دوں گا۔ عدلیہ اور فوج مخالف ٹویٹ کئے گئے۔ 

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ حزب اختلاف حالات کو اس نہج پر لے گئے جہاں سے واپسی شاید ناممکن ہے۔ میں نے مذاکرات کے لئے چار قدم بڑھائے مگر اب چالیس قدم پیچھے کرگیا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ سیاست ہے سب کچھ ہے۔ اگر اپوزیشن مذاکرات کو بڑھانا چاہتی ہے تو اچھی بات ہے۔

Watch Live Public News