"دہشتگردی پاکستان کا نہیں بھارت کا وتیرہ ہے، ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں"

(ویب ڈیسک ) چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ دہشتگردی پاکستان کا نہیں ہندوستان کا وتیرہ ہے، ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں۔

چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے  قومی علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کا آپس میں ایک گہرا تعلق ہے۔ دفاعی معائدہ تاریخی ہے ، اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظینِ حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا۔

  فیلڈ مارشل نے کہا کہ  جس قوم نے علم اور قلم کو چھوڑا تو انتشار اور فساد الارض نے وہاں جگہ لی، عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں ، محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے۔

آرمی چیف  نے کہا کہ  دہشتگردی پاکستان کا نہیں ہندوستان کا وتیرہ ہے، ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم نہیں دے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ   معرکہ حق میں اللّٰہ کی نصرت سے کامیابی ملی، علماء قوم کو متحد رکھیں اور قوم کی نظر میں وسعت پیدا کریں۔

Watch Live Public News