بانی پی ٹی آئی  کی اڈیالہ جیل سے منتقلی  خبریں قیاس آرائی کے سوا کچھ نہیں ، جیل ذرائع

بانی پی ٹی آئی  کی اڈیالہ جیل سے منتقلی  خبریں قیاس آرائی کے سوا کچھ نہیں ، جیل ذرائع

(ویب ڈیسک )  جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبریں قیاس آرائی کے سوا کچھ نہیں۔

جیل ذرائع  کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے فی الوقت کہیں اور منتقل کرنے کا کوئی چانس نہیں،ان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبریں قیاس آرائی کے سوا کچھ نہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں موجود ہیں انکا مکمل خیال رکھا جاتا ہے، پمز ہسپتال کے 5 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم نے حال ہی میں ان  آئی کا مکمل طبی معائنہ کیا ہے، بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر صحتیاب ہیں۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، ان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی پر کوئی بات زیر غور نہیں، بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی اور کھانے کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔

Watch Live Public News