ن لیگ میں شمولیت ،آزاد امیدوار کا بڑا اعلان

ن لیگ میں شمولیت ،آزاد امیدوار کا بڑا اعلان
کیپشن: Nawaz Sharif & Aqeel Malik
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈسک: مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما اور حلقہ این اے 54 سے کامیاب آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے میں کل بھی مسلم لیگی تھا آج بھی مسلم لیگی ہوں۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عقیل ملک نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں یہ حلقہ خالی چھوڑا گیا تھا جس کی وجہ سے یہاں میں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا۔

عقیل ملک نے این اے 54 میں چوہدری نثار اورغلام سرور کو شکست دی۔ دونوں حلقوں سے بالترتیب استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ن کے امیدوارپب ان کے مقابلے پرنہیں تھے۔

مسلم لگ (ن) کی جانب سے ٹکٹ نہ دیے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں کل بھی مسلم لیگی تھا آج بھی مسلم لیگی ہوں، میں نے حلقے کے عوام کے جذبات دیکھتے ہوئے الیکشن میں حصہ لیا، الیکشن کے بعد میری مسلم لیگ میں شمولیت کی کوئی شرط نہیں تھی۔