دنیا میں سب سے زیادہ سونا رکھنے والے ممالک کی فہرست جاری

دنیا میں سب سے زیادہ سونا رکھنے والے ممالک کی فہرست جاری
کیپشن: دنیا میں سب سے زیادہ سونا رکھنے والے ممالک کی فہرست جاری

ویب ڈیسک: سونا بدستور عالمی سطح پر معاشی تحفظ کی ایک اہم بنیاد سمجھا جاتا ہے اور مرکزی بینک اسے کرنسی میں اتار چڑھاؤ سے بچاؤ اور زرِ مبادلہ کے ذخائر کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

ٹریڈنگ اکنامکس کے مطابق امریکا سونے کے ذخائر میں بدستور پہلے نمبر پر ہے، جس کے پاس تقریباً 8 ہزار 133 ٹن سونا موجود ہے۔ اس کے بعد جرمنی (3 ہزار 362 ٹن)، اٹلی (3 ہزار 350 ٹن) اور فرانس (2 ہزار 452 ٹن) شامل ہیں۔

روس اور چین بھی نمایاں ذخائر رکھتے ہیں، روس کے پاس 2 ہزار 327 ٹن جبکہ چین کے پاس 2 ہزار 306 ٹن سونا موجود ہے۔ دیگر بڑے ذخائر رکھنے والے ممالک میں سوئٹزرلینڈ (1 ہزار 40 ٹن)، بھارت (880 ٹن) اور جاپان (846 ٹن) شامل ہیں۔

ترکیہ اور نیدر لینڈز بالترتیب 614 اور 612 ٹن سونے کے ساتھ دسویں اور گیارہویں نمبر پر ہیں۔

عالمی درجہ بندی میں پاکستان 64.77 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ 48ویں نمبر پر ہے، جسے مڈل ٹیئر میں شمار کیا جاتا ہے۔ اگرچہ یہ ذخائر بڑی معیشتوں کے مقابلے میں کم ہیں، تاہم کئی چھوٹے اور ابھرتے ہوئے ممالک سے زیادہ ہیں۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتِ حال میں سونے کے ذخائر کسی بھی ملک کی مالی طاقت اور استحکام کا اہم اشاریہ ہوتے ہیں۔

Watch Live Public News