(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد فضائی جنگی تیاری اور آپریشنل صلاحیتوں کا عملی جائزہ لینا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے گولڈن ایگل مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فضائیہ کی سدرن ایئر کمانڈ میں مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مشق کا مقصد فضائی جنگی تیاری اور آپریشنل صلاحیتوں کا عملی جائزہ لینا تھا۔مشق گولڈن ایگل میں پاکستان ایئر فورس کی مکمل جنگی صلاحیتوں کا مربوط استعمال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں فورس کنسٹرکٹ کے تحت جدید اور نیٹ سینٹرک آپریشنز پر توجہ دی گئی۔اس کے علاوہ مشق میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے لیس نظاموں کا مؤثر استعمال کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مشق کے دوران انٹیگریٹڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کے تحت ہمہ جہتی آپریشنز کیے گئے۔جدید بی وی آر میزائلوں، ویپنز اور پریسژن اسٹرائیک صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ ایئر بورن ارلی وارننگ اور ایئر ٹو ایئر ری فیولنگ پلیٹ فارمز کی شمولیت ہوئی۔