پنجاب میں دھند اور شدید سردی، محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

پنجاب میں دھند اور شدید سردی، محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
کیپشن: پنجاب میں دھند اور شدید سردی، محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔جبکہ پنجاب بھر میں شدید دھند کا راج برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات نے جنوب مشرقی پنجاب اور مشرقی سندھ کے چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید اور  جنوبی پنجاب، بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی پنجاب اور مشرقی سند ھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے۔

لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا، متعدد پروازوں کارخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا، قطر ایئرلائن کی پروازبھی لاہورنہ لینڈ کر سکی، جونیئربرٹش اوپن سکواش چیمپئن سہیل عدنان قطرایئرلائن سے لاہورپہنچ رہے تھے.

خراب موسم کے باعث فلائٹس کو لاہور سے اسلام آباد کی جانب موڑا گیا۔ دوحہ ، جدہ ، ابوظہبی سے لاہور آنے والی پروازوں  کو اسلام آباد اتارا گیا۔ مسقط سے لاہور آنے والی پرواز ایک گھنٹہ تاخیر سے لینڈ ہوئی۔مجموعی طور پر لاہور آنے والی چھ پر پروازیں تاخیر کا شکار جبکہ دو منسوخ کردی گئیں۔لاہور  ائیرپورٹ سے جانے والی پانچ پروازیں تاخیر کا شکار جبکہ دو منسوخ ہوئیں۔  

موسم بہتر ہونے کے ساتھ فلائٹس آپریشن بحال ہونا شروع ہوگئیں۔

 حد نگاہ کم ہونے پرموٹر ویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی۔

موٹروے ایم2لاہورسے کوٹ مومن، ایم3 پرلاہور سے جڑانوالہ تک داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا، موٹروےایم 4 پرپنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک ٹریفک کی انٹری بند رہی، لاہورسیالکوٹ موٹروے ایم 11کوبھی دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔

قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہوگئی، ڈرائیورزکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور دیگر شہروں میں بھی دھند کا راج رہا، ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفرسے گریز کی ہدایت کردی۔

Watch Live Public News