معروف چینی کمپنی  نے دنیا کا پہلا رول ایبل لیپ ٹاپ متعارف کرادیا

معروف چینی کمپنی  نے دنیا کا پہلا رول ایبل لیپ ٹاپ متعارف کرادیا

(ویب ڈیسک ) معروف چینی کمپنی  نے دنیا کا پہلا رول ایبل لیپ ٹاپ متعارف کرادیا ہے۔

آپ نے فولڈ ایبل اسمارٹ فونز  تو دیکھے ہونگے کیونکہ یہ اب عام ہو چکے ہیں لیکن  اب پہلی بار ایک ایسا لیپ ٹاپ متعارف کرایا گیا ہے جو فولڈ ایبل نہیں بلکہ رول ایبل ہے۔

چینی کمپنی  نے  دنیا کا پہلا رول ایبل لیپ ٹاپ متعارف کرایا  ہے  جو اوپر کی جانب کھل کر  16 انچ کا ہو جاتا ہے۔

اس کانسیپٹ ڈیوائس پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا تھا۔ رول ایبل لیپ ٹاپ کو   لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے موقع پر پیش کیا گیا ہے۔

تھنک بک پلس جنریشن 6 رول ایبل نامی یہ لیپ ٹاپ اوپر کی جانب پھیلتا ہے اور اس طرح 14 انچ کا ڈسپلے 16.7 انچ کا ہو جاتا ہے۔

ڈیوائس کے اندر انٹیل کور الٹرا 200 وی سیریز پراسیسر موجود ہے جبکہ 32 جی بی تک ریم اور ایک ٹی بی تک اسٹوریج صارفین کو دستیاب ہوگی۔ گرافکس کے لیے انٹیل ایکس ای 2 کو استعمال کیا گیا ہے۔

اس رول ایبل لیپ ٹاپ میں تیز رفتار انٹرنیٹ کے لیے وائی فائی 7 سپورٹ دی گئی ہے جبکہ بلیوٹوتھ 5.4 وائرلیس کنکٹویٹی کے لیے موجود ہے۔اس کے علاوہ اس  میں  5 میگا پکسل آئی آر ویب کیمرا بھی ہے جو  ویڈیو کالنگ یا دیگر کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ  یہ لیپ ٹاپ 2025 کی پہلی سہ ماہی میں صارفین کو دستیاب ہوگا لیکن ابھی اس کی قیمت نہیں بتائی گئی تاہم امکان ہے کہ  یہ 3 ہزار ڈالرز تک کا ہوسکتا ہے۔

Watch Live Public News